ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ریلوے کی نئی ریٹ لسٹ جاری، چائے 10 کے بجائے 7 روپے، 50 روپے میں ویج لنچ اور ڈنر، پانی کی بوتل 15 روپے

ریلوے کی نئی ریٹ لسٹ جاری، چائے 10 کے بجائے 7 روپے، 50 روپے میں ویج لنچ اور ڈنر، پانی کی بوتل 15 روپے

Thu, 23 Mar 2017 01:11:51    S.O. News Service

اندور:22/مارچ(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) ریل انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے ریلوے میں ملنے والے کھانے، پانی اور چائے کی نئی ریٹ لسٹ جاری کی ہے۔ 50 روپے میں ویج لنچ اور ڈنر ملے گا، جبکہ 30 روپے میں ویج ناشتہ، چائے 7 روپے اور پانی کی بوتل 15 روپے میں مسافروں کو ملے گی۔ برسوں سے ریلوں میں مسافروں کے ساتھ ایک طرح سے لوٹ مارہورہی ہے۔ چلتی ٹرین میں کھانے پینے کے اشیاء کو فروخت کرنے والے اپنے حساب سے پیسہ وصول کرتے ہیں۔اسٹیشن پر بھی زیادہ قیمت کی وصولی کی جاتی ہے۔ وزارت ریل نے یہ نئی ریٹ لسٹ تمام میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے لئے جاری کی ہے لیکن شتابدی اور راجدھانی ٹرینوں کے لئے ریٹ اور مینو کارڈ مختلف رہے گا۔ مسافروں سے کھانا، چائے وغیرہ کی من مانی قیمت سالوں سے وصولی جا رہی ہے اور ریلوے افسر کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں۔ نئی فہرست کے مطابق لنچ اور ڈنر 50 روپے میں ملے گا، جبکہ ناشتہ 30 روپے اور نان ویج ناشتہ 35 روپے میں مسافروں کو دیا جائے گا۔ اسی طرح چائے جو 10 روپے میں ملتی ہے، اب 7 روپے میں ملے گی۔ پانی کی بوتل کی 20 سے 25 روپے وصول کئے جاتے ہیں، اب 15 روپے میں ملے گی۔ گرمی کے موسم میں 30 سے 40 روپے وصول کئے جاتے ہیں اور مجبوری میں مسافر 2 سے 3 گنا قیمت دیتے ہیں۔ دودھ کی بوتل ہی 30 سے 35 روپے میں ملتی ہے. اس کے علاوہ کولڈرنگس بھی زیادہ داموں میں فروخت کی جاتی ہے۔


Share: